19 نومبر 2014 - 07:48
شام میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شام میں فوج نے جبہۃ النصرہ کے سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے منگل کے روز درعا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں جبہۃ النصرہ کے سرغنہ ابودرداء کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جبہۃ النصرہ کے سرغنہ سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شامی فوج نے ایک ديگر کارروائي میں شمالی لاذقیہ کے 2 گاؤوں الکرت اور عین البیضا میں واقع جبہۃ النصرہ کے خفیہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ اس کارروائي میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں غیرممالک کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ادھر ادلب کے قریب واقع کئي علاقوں بھی شامی فوج کی کارروائي میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169